اردو

urdu

ETV Bharat / state

DGP On Bhaderwah Curfew: بھدرواہ میں بحالیٔ امن کی کوششیں جاری، ڈی جی پی دلباغ سنگھ - Objectionable Material Uploaded on Social Media in Bhaderwah

بھدرواہ قصبے میں جمعرات کی شام کچھ شرپسند عناصر نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پوسٹ کیا جس کی وجہ سے ضلع بھر میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا۔ قصبہ بھدرواہ میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر ضلع مجسٹریٹ نے جمعرات سے قصبہ میں کرفیو نافذ کیا ہے۔ Objectionable Material Uploaded on Social Media in Bhaderwah

efforts-on-to-restore-peace-in-bhaderwah-says-dgp-dilbag-singh
بھدرواہ میں امن بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں، ڈی جی پی دلباغ سنگھ

By

Published : Jun 10, 2022, 8:19 PM IST

Updated : Jun 10, 2022, 10:53 PM IST

جموں:جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ بھدرواہ قصبے میں حالات بہت جلد معمول پر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے کٹھوعہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھدرواہ قصبے میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر جمعے کے روز دفعہ 144 نافذ العمل رہا۔انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون فراہم کرنا چاہیے۔Curfew Imposed at Bhadarwah

بھدرواہ میں بحالیٔ امن کی کوششیں جاری، ڈی جی پی دلباغ سنگھ

پولیس چیف کے مطابق لوگوں کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور ڈویژنل کمشنر جموں بھدرواہ میں حالات کو معمول پر لانے کی خاطر مختلف طبقوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حالات پر گہری نظر رکھی جارہی ہے اور بہت جلد یہاں پر حالاتا معمول پر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ پر امن رہے اور جس نے بھی غلط کام کیا، اُس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ DGP Dilbagh Singh On Bhaderwah Curfew

انہوں نے کہا کہ کسی کے اکسانے پر سڑکوں پر آنا اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والی حرکتیں کرنا عقلمندی نہیں ہے۔ڈی جی پی نے کہا کہ اکسائے جانے پر ناراضگی کا اظہار ایک سطح تک ٹھیک ہے لیکن ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا جانا چاہیے جس میں پولیس کو طاقت کا استعمال کرنا پڑے اور سخت کارروائی کرنی پڑے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہاکہ ہماری صفوں میں کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو بے ہودہ حرکت کرتے ہیں اور ایسی باتیں کرتے ہیں جو کسی بھی صورت میں بولنی نہیں چاہیے کیونکہ اس سے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ اُن کے مطابق بھدرواہ میں حالات معمول پر آرہے ہیں اور اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ دونوں طبقوں کے لوگوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھدرواہ قصبے میں جمعرات کی شام کچھ شر پسند عناصر نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پوسٹ کیا جس وجہ سے ضلع بھر میں کشیدگی کا ماحول پھیل گیا۔ قصبہ بھدرواہ میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر ضلع مجسٹریٹ نے کرفیو نافذ کرنے کے احکامات صادر کئے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف بھدرواہ پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور جو کوئی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Last Updated : Jun 10, 2022, 10:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details