جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے سبب جموں شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے اور عوامی نقل و حمل پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے ساتھ ہی اب پھر سے کاروباری سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔
جموں ضلع میں مہلک وبا کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکام نے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا یہ فیصلہ چند روز قبل لیا۔ ہفتے کے آخر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا جو پیر کی صبح چھ بجے سے عمل میں آیا۔