اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Workers Protest in Jammu: سونیا اور راہل گاندھی سے کی ای ڈی پوچھ گچھ، جموں میں احتجاج

جموں و کشمیر کانگریس نے الزام لگایا کہ 'جب بھی انتخابات قریب آتے ہیں تو بی جے پی اپوزیشن جماعتوں کے خلاف مرکزی ایجنسیوں کو استعمال میں لاتی ہے۔

Congress Workers Protest in Jammu: سونیا، راہل گاندھی کے نام سمن، جموں میں احتجاج
Congress Workers Protest in Jammu: سونیا، راہل گاندھی کے نام سمن، جموں میں احتجاج

By

Published : Jul 21, 2022, 4:31 PM IST

جموں:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے کانگریس صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے نام جاری سمن کے خلاف جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں بھی دیگر ریاستوں کی طرح کانگریس پارٹی کے کارکنان و لیڈران نے احتجاج درج کرتے ہوئے Congress Workers Staged Protest in Jammu Against ED Summons بھارتیہ جنتا پارٹی مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔

سونیا، راہل گاندھی کے نام سمن، جموں میں احتجاج

کانگریس مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر کانگریس لیڈران کے حق میں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف نعرے درج تھے۔ جموں کے شہیدی چوک میں احتجاج کے دوران ED Issues Summons to Rahul, Sonia Gandhi جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سینیئر لیڈر و سابق وزیر وقار رسول نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی حکومت شروع سے ہی حزب اختلاف کے خلاف ای ڈی، سی بی آئی اور این آئی اے جیسی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیرالڈ کا معاملہ تحقیقات کے بعد بند ہوچکا ہے اور آج آٹھ سال گزر جانے کے بعد دوبارہ اس معاملے کو غیر ضرورتی طور اٹھایا گیا ہے۔ ED Issues Summons to Rahul, Sonia Gandhi ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ہیرالڈ کانگریس کی ملکیت ہے اور اس ملکیت کو پارٹی کسے تفویض کرتی ہے یا اس کے ساتھ کیا معاملہ کرتی ہے اس میں کسی کو اعتراض کا حق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس کے سلسلے میں ہمارے لیڈران کو نوٹس بھیجنا سیاسی مفادات حاصل کرنے کی اور کانگریس رہنماؤں کو بدنام کرنے کی ایک سعی ہے۔ ED Summons Congress Leadersوقار رسول کے مطابق ’’جب بھی انتخابات نزدیک آتے ہیں تو بی جے پی اپوزیشن جماعتوں کے خلاف ای ڈی جیسی ایجنسیوں کو استعمال میں لاتی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:ED summons Sonia Gandhi on july 21 : نیشنل ہیرالڈ کیس: سونیا گاندھی 21 جولائی کو ای ڈی کے سامنے پیش ہوںگی

ABOUT THE AUTHOR

...view details