کمشنر / سکریٹری صنعت و تجارت، منوج کمار دویدی کی صدارت میں بزنس ریفارم ایکشن پلان 2020 کا جائزہ لینے کے لئے جموں میں صنعت بھون میں ایک اجلاس ہوا۔
محترمہ انو ملہوترا ڈائریکٹر انڈسٹریز جموں، اندرجیت ڈائریکٹر زراعت جموں، محترمہ لٹیکا کھجوریا ڈرگ کنٹرولر جے اینڈ کے، ڈاکٹر روی شنکر، ایڈیشنل سکریٹری، ایچ یو ڈی ڈی، انکیتا کار، منیجنگ ڈائریکٹر- جے کے ٹی پی او، آر سی کوتوال ڈائریکٹر فائنانس آئی اینڈ سی سی، شبیر شفیع ڈائریکٹر پلاننگ آئی اینڈ سی و دیگر افسران موجود تھے۔ ڈائریکٹر انڈسٹریز کشمیر جناب محمود احمد شاہ نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
کمشنر / سکریٹری نے خاص طور پر کورونا کے دوران خدمات کی آن لائن فراہمی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔