جموں:ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں نے جمعہ کے روز صوبہ کے سرمائی زون میں مرحلہ وار سرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا، جو 11 دسمبر سے شروع ہوکر 29 فروری کو اختتام پذیر ہوں گی۔
ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری ایک نوٹس میں کہا گیا کہ صوبہ کے سرمائی زون کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک 11 دسمبر سے 29 فروری تک سرمائی تعطیلات ہوں گی، جبکہ نویں جماعت سے 12 ویں جماعت تک یہ تعطیلات 18 دسمبر سے شروع ہو کر 29 فروری کو اختتام پذیر ہوں گی۔
حکمنامے میں تمام چیف ایجوکیشن افسروں کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ اس دوران 10 ویں اور 12 ویں جماعت کے لئے آن لائن کلاسز کو یقینی بنائیں۔حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ عملے کو اپنے اپنے اسکولوں میں 21 فروری کو ہی حاضر ہونا ہوگا تاکہ وہ امتحانات کے لئے بندو بست کر سکیں۔
مزید پڑھیں: