اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں میں اگلے دو دن موسم خشک رہنے کا امکان

سرمائی دارالحکومت جموں کے میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ اب رک گیا ہے۔ موسلادھار بارش کے سبب کئی رہائشی علاقوں اور گھروں میں پانی داخل ہوگیا تھا۔ تاہم آج علی الصبح جموں میں بارش تھمنے کے ساتھ ہی دھوپ کھلی اور کاروباری سرگرمیاں حزب معمول شروع ہوگئیں۔

جموں میں اگلے دو دن موسم خشک رہنے کا امکان
جموں میں اگلے دو دن موسم خشک رہنے کا امکان

By

Published : Jul 29, 2021, 5:15 PM IST

دریائے توی میں بھی پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا ہے اور پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ جس کی وجہ سے ملحقہ علاقوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ جموں کشمیر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

جموں میں اگلے دو دن موسم خشک رہنے کا امکان


جموں شہر کے پائین علاقوں بشمول بھگوتی نگر، تالاب تلو، جیول چوک، راجیندر نگر، قاسم نگر، وینائک بازار، ڈوگری چوک، گاندھی نگر، سینک کالونی، گرین بلٹ وغیرہ میں بارش کا پانی مکانوں میں بھی گھس آیا تھا جس سے مکینوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔ ابھی جموں میں بارش رکنے کے ساتھ ہی لوگوں نے راحت کی سائنس لی۔

مزید پڑھیں:Ramban Alert: رامبن میں بارش کے متعلق الرٹ جاری

محکمۂ موسمیات کے مطابق جموں میں اگلے چھبیس گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details