پونچھ (جموں و کشمیر) :فوجی اہلکاروں کی جانب سے جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے متصل منشیات کو سرحد کے اِس پار اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران گولی مارے جانے والے اسمگلر نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔ فوت ہونے والے اسمگلر کی شناخت 22سالہ یاسر نذیر کے نام سے ہوئی ہے جو صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ کے کرمارا گاؤں کا رہنے والا ہے۔
حکام نے بتایا کہ یاسر نذیر کو 24 ستمبر کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں اُس وقت داخل کرایا گیا تھا جب اسے گلپور سیکٹر سے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نذیر کو فوج کے دستوں نے اس وقت گولی مار دی جب اس نے سرحد پار سے نشہ آور اشیاء سمگل کرنے کی کوشش کے دوران رکنے کے اشارے پر فرار ہونے کی کوشش کی۔ سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتاری کے وقت نذیر کے قبضے سے منشیات پر مشتمل ایک پیکٹ برآمد کیا گیا تھا۔
انگریزی میں پڑھیں:J-K: Drugs Smuggler Succumbs To Bullet Wound In Jammu