مینڈھر، پونچھ: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر میں ڈمپر گاڑی کے حادثے میں ڈرائیور کی موت واقع ہو گئی ہے۔ ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر میں ہفتہ کی دوپہر بجری سے بھری ڈمپر گاڑی کے حادثے میں ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ ایک موڑ پر پہنچ کر ڈرائیور نے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا جس کے بعد گاڑی ڈوگرا موڑ پر جاگری اور گاڑی بے قابو ہو کر سڑک پر جا گری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کر دی۔ دوسرے شدید زخمی ڈرائیور یعقوب اعظم ولد محمد حسین کو بڑی مشکل سے ڈمپر سے نکالا گیا، پوسٹ مارٹم کے بعد قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
Driver Death in Mendhar پونچھ کے مینڈھر میں ڈمپر کی ٹکر سے ڈرائیور ہلاک - driver was death after being hit by a dumper
مینڈھر میں ڈمپر گاڑی کے حادثہ میں ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک موڑ پر پہنچ کر ڈرائیور نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ دوسری جانب گزشتہ دنوں مینڈھر میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کی مینڈھر تحصیل میں ضلعی انتظامیہ کے حکم پر مینڈھر ایس ڈی ایم کی قیادت میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی تھی اور سات سے زیادہ ناجائز قبضوں کو ہٹایا گیا تھا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر مینڈھر ایس ڈی ایم جہانگیر خان کی قیادت میں مینڈھر ٹاؤن میں منی سیکرٹریٹ کے قریبی علاقہ میں انتظامی اہلکاروں کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مہم چلائی گئی تھی اور سات کنال نو مرلہ اراضی سے ناجائز قبضوں کو ہٹایا گیا تھا۔ اس موقع پر مینڈھر کے عوام نے انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی تھی کہ مینڈھر ٹاؤن کے قریبی علاقوں میں بھی اس طرح کی مہم چلائی جائے اور دیگر تمام غیر قانونی تجاوزات کو فوری طور پر خالی کرایا جائے تاکہ امیر و غریب کے ساتھ مساوی سلوک کیا جا سکے۔