جموں:ساہیتہ اکادمی کے ایگزیکیٹو بورڈ کی 24 جون کو نئی دہلی میں ایک میٹنگ صدر ڈاکٹر چندر شیکھر کی صدارت میں ہوئی، جس میں ساہتہ اکادمی ایوارڈ کے لیے ڈاکٹر نیلم سرین کے نام کا بھی اعلان کیا گیا۔
جموں کے عید گاہ حلقہ سے مصنفہ ڈاکٹر نیلم سرین کو ان کی ترجمہ شدہ کتاب 'پاکستان دی حقیقت کنے رو بہ رو' کے لیے منتخب کیا گیا ہے جو کہ ہندی کتاب 'پاکستان کی حقیقت سے رو بہ رو' کا ڈوگری میں ترجمہ ہے جس کو سینیئر صحافی ستیش ورما نے لکھا ہے۔ اس ایوارڈ میں 50,000 روپے نقد انعام اور ایک کندہ شدہ تانبے کی تختی ہوتی ہے۔