اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest In Jammu دگِ وجے سنگھ کے بیان کے خلاف ڈوگرہ فرنٹ کا جموں میں احتجاج

کانگریس کے سینئر لیڈر دگِ وجے سنگھ نے پیر کو 2016 میں ہندوستان کی طرف سے پاکستان میں کی گئی سرجیکل اسٹرائیک پر سوال اٹھاتے ہوئے تنازعہ پیدا کردیا انہوں نے کہا کہ" وہ (ہندوستانی حکومت) سرجیکل اسٹرائیک کا جو دعویٰ کرتے ہیں، اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ "

Dogra Front Protests In Jammu Against Digvijaya Singh's Surgical Strike Statement
Dogra Front Protests In Jammu Against Digvijaya Singh's Surgical Strike Statement

By

Published : Jan 24, 2023, 3:47 PM IST

دگِ وجے سنگھ کے بیان کے خلاف ڈوگرہ فرنٹ کا جموں میں احتجاج

جموں: ڈوگرہ فرنٹ (شیو سینا) نے منگل کے روز جموں میں کانگریس لیڈر دگَ وجے سنگھ کے سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگنے کے بیان کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجی جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے کانگریس سے موصوف لیڈر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر فرنٹ صدر اشوک گُپتا نے میڈیا کو بتایا کہ اس طرح کے بیان دے کر فوج کی توہین کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ راہُل گاندھی نے جتنی محنت کی تھی اس بیان کے بعد اس پر پانی پھیر گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی باہر سے آکر کانگریس کو نہیں توڑ رہا ہے بلکہ اس میں بیٹھے لوگ ہی اس کو توڑ رہے ہیں۔موصوف صدر نے کہا کہ اس طرح کے بیان سے پاکستان کا حوصلہ بڑھایا جا رہا ہے جبکہ بھارت کے فوج کے حوصلے کو کم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ یاترا کتنی بھارت جوڑو ہے اور کتنی بھارت توڑو ہے۔ان کا مطالبہ تھا کہ کانگریس موصوف لیڈر کے خلاف کارروائی کرے۔

مزید پڑھیں:Digvijaya Singh on Surgical Strike دگِ وجے سنگھ نے سرجیکل اسٹرائیک پر سوال اٹھائے

واضح رہے کہ کانگریس کے سینئر لیڈر دگِ وجے سنگھ نے پیر کو 2016 میں ہندوستان کی طرف سے پاکستان میں کی گئی سرجیکل اسٹرائیک پر سوال اٹھاتے ہوئے تنازعہ پیدا کردیا۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے جموں پہنچنے کے بعد ستواری میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا ’’ وہ (ہندوستانی حکومت) سرجیکل اسٹرائیک کا جو دعویٰ کرتے ہیں، اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details