اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں کے صوبائی کمشنرنے امرناتھ یاترا پر جائزہ میٹنگ لی

جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا 21 جولائی کو شروع ہو گی اور 3 اگست تک چلے گی، انتظامیہ کی جانب سے یاترا کو کامیاب بنانے کے لیے پرزور کوشش کی جارہی ہے۔

DK jamDK jammumu
DK jammu

By

Published : Jun 27, 2020, 7:24 AM IST

جموں کے صوبائی ڈیویژنل کمشنر سنجیو ورما نے امرناتھ یاترا کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ لی، اس میٹنگ میں متعلقہ محکموں کے سربراہ اور مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرس شامل رہے۔

اجلاس میں آئی جی ٹریفک، ٹی نامیگل، ایس ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی ویز، جے ایس جوہر ایس ایس پی سیکیورٹی جموں، ایس ایس کوتوال، ڈائریکٹر یو ایل بی، ویرجی ہنگلو، جی ایم جے کے آر ٹی سی، سوارن سنگھ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، ڈاکٹر رینو شرما، آر ٹی او جموں، دھننٹر سنگھ وغیرہ نے شرکت کی۔

یاترا کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف انتظامات کے سلسلے میں بات چیت کی گئی۔ ڈویژنل کمشنر نے کووڈ-19 کے پیش نظر رواں سال خصوصی انتظامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام یاتری جو جموں پہنچیں گے، احتیاط کے طور پر ان کا کووڈ-19 ٹیسٹ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرس نے صوبائی کمشنر کو اپنے اپنے ضلع میں یاترا کے لئے انتظامات سے آگاہ کیا۔

ڈویژنل کمشنر نے اجلاس میں موجود سبھی ڈپٹی کمشنرس سے کہا کہ وہ یاترا کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامات کریں، جن میں یاتریوں کے لئے رہائش، لنگر اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے ضلع کٹھوعہ کے ڈی سی کو ہدایت دی کہ وہ یاتریوں کے نمونے لینے کے لئے انتظامات کریں اور ضلع میں ان کے عارضی قیام کے لئے جگہوں کی نشاندہی کریں۔

ڈویژنل کمشنر نے ڈپٹی کمشنرس کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں لنگر سائٹس، بلاتعطل پانی اور بجلی کی فراہمی کے مناسب پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details