اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں میں غریبوں میں راشن تقسیم - 300 غریبوں کو راشن فراہم

بینک آف انڈیا کی جانب سے 300 غریبوں کو راشن فراہم کرایا گیا۔

distribution of rations
distribution of rations

By

Published : Apr 8, 2020, 9:07 PM IST

جموں میں بینک آف انڈیا کی جانب سے غریب اور ضروتمند افراد کے درمیان راشن اور ضروری اشیاء تقسیم کی گئی۔ سرمائی دارالحکومت جموں کے پرکھوں مائگرینٹ کیمپ میں آج بینک آف انڈیا کی جانب سے غریب اور ضرورت مند افراد میں اشیائے خوردنی تقسیم کی گئی۔

جموں میں غریبوں کے درمیان راشن تقسیم

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بینک آف انڈیا کے چیف مینیجر پنیت گپتا نے کہا کہ بینک آف انڈیا بھی اس مہلک بیماری سے نمٹنے کے لئے غریبوں اور محتاجوں کے ساتھ ہے۔ اس لئے ہم لوگوں نے آج یہاں لوگوں میں راشن تقسیم کیا۔انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم نے کم سے کم تین سو گھروں کو کھانے پینے کی چیزیں فراہم کی اور آئندہ بھی اسی طرح لوگوں کی مدد لاک ڈاؤن کے درمیان کرتے رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details