سرینگر:کانگریس کے سینیئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا کہ ”میرا خیال ہے کہ مرکزی سرکار کی غیر دانشمندی سے جموں و کشمیر میں صرف ایک برس عارضی رہائش کرنے والوں کو بھی ووٹر لسٹوں میں شامل کیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ یہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے خلاف ایک شرارت آمیز سازش ہے!اس سازش کو جموں وکشمیر کے لوگ ناکام بنا دیں گے!Saifuddin Soz on voting Rights to Non Locals
پروفیسر سیف الدین سوز کے مطاق اس سلسلے میں جموں وکشمیر یونین ٹریٹری نے تحصیلداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے ووٹروں کو آسانی سے ووٹر لسٹ میں شامل کریںسوز نے کہا کہ اس سلسلے میں جموں کے ڈپٹی کمشنر ایوانی لواسا (Avani Lavasa) نے پہل کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔jammu dc on voting rights to non locals in jk
انہوں نے بتایا کہ جانکار حلقوں نے بتایا ہے کہ زبانی ہدایات بھی دی گئی ہیں کہ متعلقہ سرٹیفکیٹ جلد سے جلد اجراء کی جائے!سابق مرکزی وزیر کے مطابق کئی چینلوں کے علاوہ ہندوستان ٹائمز نے لکھا ہے کہ اس سے جموں وکشمیر میں تقربیاً 25 لاکھ مزید افراد کو ووٹروں کی فہرست میں شامل کیا جائےگا جو ریاست سے باہر کے علاقوں سے آئیں گے!