مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے ویکسینیشن سے قبل تین اضلاع جموں، سرینگر اور کولگام کے طبی مراکز میں اس حوالے سے مشقیں عمل میں لائی گئیں جس میں اس طریقۂ کار کو عمل میں لایا گیا جو کہ اصل میں لوگوں کو کورونا وائرس ویکسین دینے کے وقت کیا جانا ہے۔ اس عمل کو 'ڈرائی رن' سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر رینو شرما سے خاص بات چیت - ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر رینو شرما نے کہا کہ 'چار مراحل میں ٹیکہ کاری کے عمل کو مکمل کیا جائے گا'۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر رینو شرما نے کہا کہ 'چار مراحل میں ٹیکہ کاری کے عمل کو مکمل کیا جائے گا'۔
انہوں نے کہا کہ 'پہلے مرحلے میں طبی عملے کو ٹیکہ لگایا جائے گا، دوسرے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز جیسے پولیس، صفائی محکمہ کے ملازمین اور ریونیو محکمہ کے کچھ ملازمین کو ٹیکہ لگایا جائے گا، تیسرے مرحلے میں بزرگوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا، ایسے لوگ جن کی عمر 50 برس سے زائد ہے یا جو ذیابطیس سمیت دیگر مرض میں مبتلا ہیں، انہیں بھی ٹیکہ لگایا جائے گا اور آخری و چوتھے مرحلے میں باقی آبادی کو جوڑا جائے گا، اس مرحلے میں ٹیکہ کاری کا عمل کو پورا ہوجا ئے گا'۔