اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس سربراہ آر آر سوین نے جموں وکشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا - پولیس چیف آر آر سوین

پولیس ذرائع نے بتایا کہ نو منتخب پولیس سربراہ آر آر سوین نے جموں میں ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں جموں صوبے کے سینیئر پولیس افسران نے شرکت کی۔DGP J&K chairs Security Meeting In Jammu

DGP J&K chairs officers meet In Jammu, Reviews Security Arrengments
پولیس سربراہ آر آر سوین نے جموں وکشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 10:59 PM IST

جموں:جموں وکشمیر کے نو منتخب پولیس سربراہ نے جموں میں سکیورٹی منظر نامے کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔اس موقع پر پولیس چیف آر آر سوین کو جموں صوبے کی سکیورٹی صورتحال کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کی گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ نو منتخب پولیس سربراہ نے جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران آر آر سوین کو جموں صوبے میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سکیورٹی فورسز چوبیس گھنٹے اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔اے ڈی جی پی جموں نے پولیس چیف کو پاؤر پاونٹ پرزنٹیشن کے ذریعے سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔آر آر سوین نے شرکا کی بات غور سے سنی اور اس بات پر زور دیا کہ مختلف سطحوں پر آفیسران اپنے جونیئر ساتھیوں کے ساتھ گفت وشنید کریں، تاکہ ان کی آرا بھی حاصل کی جاسکے۔ڈی جی پی، آر آر سوین نے مزید کہا کہ ڈی جی پی جموں و کشمیر کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار ایک بڑے پلیٹ فارم پر پیشہ ور فورس کے تمام سینیئر افسران کے ساتھ بات چیت کرنا ان کے لیے بہت خوشی اور اعزاز اور مسرت کی بات ہے۔

مزید پڑھیں:


انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس نے بہت سارے چیلنجوں کا سامنا کیا ہے اور یہ فورس ملک میں اعلیٰ مقام رکھتی ہے۔انہوں نے آفیسران پر زور دیا کہ مزید تن دہی اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
آر آر سوین نے شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خود کی اصلاح میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر بھی زور دیا ہے۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details