جموں:جموں وکشمیر پولیس چیف دلباغ سنگھ کی سربراہی میں جموں میں منگل کے روز ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جموں صوبے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی پی نے اس موقع پر پولیس آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کریں۔security grid in jammu and kashmir
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں میں پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سپیشل ڈی جی سی آئی ڈی آر آر سیون، سپیشل ڈی جی کرائم اے کے چودھری کے علاوہ اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے شرکت کی۔۔DGP Chairs High Level Meeting In Jammu
انہوں نے کہاکہ میٹنگ کے آغاز میں پولیس سربراہ نے آفیسران پر بہتر پولیسنگ پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے بتایا کہ سال 2022میں غیر معمولی اقدامات کی وجہ سے حالات بہتری کی جانب گامزن ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ شعبوں کے لئے ہمیں موجودہ سال میں بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے مزید عزم کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ڈی جی پی نے این ڈی پی ایس کیسز کو نپٹانے کی خاطر بہتر نتائج حاصل کرنے پر آفیسران کی سراہنا کی۔