اردو

urdu

By

Published : Apr 1, 2021, 6:40 AM IST

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر پولیس سربراہ اہلیہ سمیت کووڈ 19 میں مبتلا

دلباغ سنگھ کی کووڈ 19 ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد جموں پولیس ہیڈکوارٹر میں ان کے رابطے میں آنے والے تمام پولیس افسران کا کووڈ 19 ٹیسٹ کیا گیا۔ تاہم وہ منفی پائے گئے ہیں۔

جموں و کشمیر پولیس سربراہ اہلیہ سمیت کووڈ میں مبتلا
جموں و کشمیر پولیس سربراہ اہلیہ سمیت کووڈ میں مبتلا

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی ہیں اور انہیں 'گھریلو قرنطینہ' میں رکھا گیا ہے۔

تاہم دلباغ سنگھ اور ان کی اہلیہ نے چند ہفتے قبل کورونا مخالف ٹیکہ لگایا تھا لیکن دوسرا ٹیکہ لگانا ابھی باقی تھا۔

دلباغ سنگھ کے مثبت آنے کے بعد جموں پولیس ہیڈکوارٹر میں ان کے رابطے میں آنے والے تمام پولیس افسران کا کووڈ 19 ٹیسٹ کیا گیا۔ تاہم وہ منفی پائے گئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آرہی ہے۔

رواں سال کے سب سے بڑے اچھال میں بدھ کو 373 افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ اس دوران ایک غیر ریاستی سیاح سمیت 4 افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 34 ہزار 491 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 373 افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 73 جموں جبکہ 300 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔

کشمیر کے 300 متاثرین میں 247 مقامی سطح پر متاثر ہوئے ہیں جبکہ 53 بیرون ریاستوں اور دیگر ممالک کا سفر کر کے واپس لوٹے۔ وائرس سے ایک غیر ریاستی سیاح سمیت 4 افراد فوت ہوگئے جن میں ایک جموں جبکہ 3 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details