جموں:گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں صوبے میں ڈینگی سے مزید 5 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ اب تک ڈینگی سے متاثرین کی مجموعی تعداد 8213 جا پہنچی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 18 بنی ہوئی ہے۔ صوبے کے نوڈل افسر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89 ٹیسٹ کیے گئے جن میں ایک خاتون سمیت 4 مرد ڈینگی سے متاثر پائے گئے۔ Dengue Cases in jammu
Dengue Continues to Rise in Jammu: جموں صوبے میں ڈینگی میں مسلسل اضافہ - جموں میں ڈینگی متاثرین
صوبہ جموں میں ڈینگی متاثرین کی تعداد میں پھر اضافہ درج کیا گیا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈوڈہ ضلع سے ایک جب کہ جموں سے چار افراد کے نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔ Dengue Jammu and Kashmir
جموں صوبے میں ڈینگی میں مسلسل اضافہ
اعداد و شمار کے مطابق 5 متاثرین میں سب سے زیادہ 4 کا تعلق ضلع جموں سے ہے جبکہ ایک متاثر ڈوڈہ سے تعلق رکھتا ہے۔ تاہم کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شخص میں ڈینگی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ Jammu Dengue
ادھر، جموں وکشمیر کے 20 اضلاع میں کرونا وائرس سے متاثر کسی بھی معاملے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ ایسے میں یوٹی میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 79 ہزار 385بنی ہوئی ہے جبکہ متوفین کی مجموعی تعداد4 ہزار 7سو 85 ہے۔