اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں میں علما کا مدرسہ بورڈ قائم کرنے کا مطالبہ

جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے صوبہ جموں کے علما نے ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح یہاں بھی ایک مدرسہ بورڈ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

By

Published : Sep 25, 2020, 11:00 PM IST

جموں میں علما کا مدرسہ بورڈ قائم کرنے کا مطالبہ
جموں میں علما کا مدرسہ بورڈ قائم کرنے کا مطالبہ

علما کا کہنا ہے کہ ہمارے مدرسوں میں زیر تعلیم طلبا کو بھی فارغ التحصیل ہونے کے بعد کالجوں اور یونیوسٹیوں میں داخلہ ملنا چاہئے۔

ایک عالم نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: 'ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح یہاں بھی ایک مدرسہ بورڈ قائم کیا جانا چاہئے یہ ہماری دیرینہ مانگ ہے'۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مدرسوں میں ہزاروں طلبا زیر تعلیم ہیں ان کی ڈگریوں کو بارہویں پاس تسلیم کیا جانا چاہئے اور انہیں کالجوں میں داخلہ ملنا چاہئے۔

موصوف عالم نے کہا کہ ہمارے مدرسوں میں ہندی اور انگریزی کے علاوہ بھی کئی زبانیں پڑھائی جاتی ہیں اور ہم ریاضی اور سائنس کے مضامین بھی مدرسوں میں پڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی باقی ریاستوں کی طرح یہاں بھی مدرسوں کے عملے کا تنخواہ سرکار کو دینا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details