حد بندی کمیشن کی ٹیم آج جموں پہنچی ہے، کمیشن کی ٹیم جموں کے کنونشن سینٹر میں اُن افراد کے ساتھ بات کرے گی اور ان کے اعتراضات پر غور کرے گی جنہوں نے جموں ڈویژن میں مسودہ پر اعتراض اُٹھائے تھے اور اپنی تجاویز پیش کی تھیں۔ حد بندی کمیشن کی ٹیم منگل (5 اپریل) کو وادی کا دورہ کرے گی اور سرینگر ایس کے آئی سی سی میں عوامی میٹنگ میں اُن افراد سے ملے گی جنہوں نے کمیشن کے مسودہ پر کشمیر ڈویژن سے متعلق اپنے اعتراضات پیش کیے ہیں یا تجاویز دی ہیں۔ delimitation commission team visit valley on April 5
Delimitation Commission Reached Jammu: جموں پہنچیں حد بندی کمیشن کی ٹیم - حد بندی کمیشن کی ٹیم 5 اپریل کو وادی کا دورہ کرے گی
حد بندی کمیشن کی ٹیم ریٹائرڈ جسٹس رنجنا پرکاش دیسائی کی سربراہی میں جموں پہنچ گئی ہے۔ Delimitation Commission Reached Jammu
بتادیں کہ کمیشن نے اس سے قبل 14 سے 21 مارچ تک رپورٹ کے مسودے پر اعتراضات اور تجاویز طلب کر لی تھیں۔ کمیشن کو کُل 409 اعتراضات اور تجاویز موصول ہوئیں اور آج جموں ڈویژن کے دس اضلاع کے لیے جموں کنونشن سینٹر میں صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کٹھوعہ، ادھم پور، ڈوڈہ، رام بن، کشتواڑ، راجوری اور پونچھ کے لیے دوپہر 12.30 سے 2.30 بجے تک کمیشن کی ٹیم کو اعتراضات وصول کرنا ہیں۔ 5 اپریل کو ایس کے آئی سی سی میں کمیشن کی ٹیم وہاں کے دس اضلاع سے موصول ہونے والے اعتراضات اور تجاویز وصول کرے گا۔