ان کا کہنا ہے کہ ماہ رواں کی 17 تاریخ سے شروع ہونے والے نوراتری فیسٹول میں ملک بھر کے یاتریوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے دہلی سے کٹرہ جانے والی 'وندے بھارت' ریل سروس بہت جلد بحال ہوگی۔
'دہلی– کٹرہ ٹرین سروس جلد بحال ہوگی' - نوراتری فیسٹول
وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندرا سنگھ نے نوراتری کے پیش نظر معطل شدہ دہلی سے کٹرہ تک کی 'وندے بھارت' ٹرین سروس کو بحال کرنے کی وکالت کی ہے۔
موصوف وزیر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'میں نے مرکزی وزیر ریل شری پیوش گوئل کے ساتھ دہلی سے کٹرہ ویشنو دیوی تک جانے والی وندے بھارت ایکسپریس کی جلد بحالی کے بارے میں بات کی۔ یہ ان یاتریوں، جو ملک بھر سے نوراتری فیسٹول کے دوران پوترا مندر کی یاترا کا ارادہ رکھتے ہیں، کے لئے ایک اطلاع ہے'۔
واضح رہے کہ خطہ جموں کے کٹرہ علاقے میں واقع ماتا ویشنو مندر میں نوراتری فیسٹول کے موقع پر یاتریوں کی خاصی چہل پہل رہتی ہے اور اس فیسٹول میں شرکت کے لئے ملک بھر سے یاتری آتے ہیں۔