اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jammu Bus Accident جموں بس حادثے میں یاتریوں کی موت انتہائی افسوسناک، صدر مرمو

جموں کے جھجر کوٹلی میں منگل کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثہ میں 10 افراد ہلاک جبکہ 55 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ متعدد زخمیوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

Death of pilgrims in Jammu bus accident extremely unfortunate: Prez Murmu
جموں بس حادثے میں یاتریوں کی موت انتہائی افسوسناک، صدر مرمو

By

Published : May 30, 2023, 4:18 PM IST

جموں:جموں ضلع کے جھجر کوٹلی علاقے میں منگل کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 55دیگر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جموں کے جھجر کوٹلی علاقے میں امرتسر سے کٹرہ جارہی ایک گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم سے کم 10 افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوگئی جبکہ 55 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیا گیا۔

جموں بس حادثے میں یاتریوں کی موت انتہائی افسوسناک، صدر مرمو

اس واقعہ پر صدر جمہورہ ہند دروپدی مرمو نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ”جموں میں بس حادثے میں کئی یاتریوں کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے میری گہری تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتی ہوں،‘‘

LG TWEET ON JAMMU INCIDENT

وہیں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جھجر کوٹلی سڑک حادثے میں انسانی جانوں کے زیاں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'جھجر کوٹلی جموں میں پیش آئے دلدوز سڑک حادثے میں انسانی جانوں کے زیاں سے گہرا دکھ ہوا'غمزدہ کنبوں کی خدمت میں تعزیت اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں'۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع انتظامیہ کو زخمیوں کی ہر ممکن مدد اور انہیں علاج کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Road Accident In Jammu جموں میں سڑک حادثہ، 10 افراد ہلاک

واضح رہے کہ بس نمبر UP81CT-3537 امرتسر سے ویشنو دیوی (کٹرا) جا رہی تھی۔بس میں تقریباً 75 مسافر سوار تھے۔ سبھی بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے رہنے والے بتائے جارہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ جیسے ہی بس نیشنل ہائی وے 44 جھجر کوٹلی پہنچی، بس کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور بس پل سے نیچے گر گئی۔ اس حادثے میں 10 افراد ہلاک جب کہ 59 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ جموں ضلع سے تقریباً 15 کلومیٹر دور جھجر کوٹلی کے قریب پیش آیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ گاڑی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details