اردو

urdu

By

Published : Apr 3, 2019, 3:48 PM IST

ETV Bharat / state

پاکستانی گولہ باری میں ہلاک ہوئی خاتون کے اہل خانہ کی امداد

پیر کے روز دیرشام پا کستانی ما رٹر شیل کی زد میں آنے سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی تھیں،جبکہ ان کا 12 سالہ لڑکا بری طر ح زخمی ہو گیا تھا۔

متعلقہ تصویر

ضلع تر قیا تی کمشنر راہول یادو اور دیگر افسران نے کر شنا گھاٹی سیکٹر کے علا قہ گائنی کادورہ کیا اور غم زدہ کنبہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کر تے ہوئے کہا کہ' وہ دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں'۔

متعلقہ ویڈیو

انہو ں نے اس موقعہ پر ہلاک ہونے والی خاتو ن کے اہل خانہ کو مدد کے طور پر ایک لاکھ روپے کا چیک دیا، اور کہا کہ حکومت کی جانب سے انہیں پانچ لاکھ روپے اور بھی دیے جا ئیں گئے۔

اس موقعے پر لو گو ں نے مطالبہ کیا کہ علا قہ میں بنکروں کا سست رفتا ری سے کام چل کر رہا ہے۔ لہذا بنکرو ں کا کام جلد ازجلدکیا جائے، تا کہ شیلنگ کے دوران لو گ ان میں چھپ کر اپنی قیمتی جانیں بچاسکیں۔


اس موقعے پر ضلع تر قیا تی کمشنر پونچھ نے لو گو ں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی ہفتو ں سے ایل او سی پر لگا تا ر گولہ باری جاری ہے، جس کی وجہ سے بنکرو ں کی تعمیر کے لیے کوئی بھی مزدور آنے کو تیا ر نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details