اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی چیئرپرسن، سابق قانون ساز و عوامی وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

منوج سنہا نے سابق قانون ساز اور ڈی ڈی سی چیئر پرسن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کو جامع ترقی اور بااختیار بنانے کے اصول پر کام کر رہی ہے۔

ڈی ڈی سی چیئرپرسن، سابق قانون ساز و عوامی وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی
ڈی ڈی سی چیئرپرسن، سابق قانون ساز و عوامی وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

By

Published : Mar 3, 2021, 7:32 AM IST

راجوری کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ڈی ڈی سی چیئر پرسن، سابق قانون ساز اور عوامی وفد نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔

سابق قانون ساز اشفاق جبار نے محترمہ نزہت اشفاق، ڈی ڈی سی چیئر پرسن گاندربل کے ہمراہ منگل کو لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی، نئے 93 میگاواٹ ہائیڈرو پاور منصوبے پر عملدرآمد سے متعلق گاندربل کے مختلف ترقیاتی امور سے آگاہ کیا۔

انہوں نے گاندربل اور ملحقہ علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ مقامی آبادی کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے سابق قانون ساز اور ڈی ڈی سی چیئر پرسن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کو جامع ترقی اور بااختیار بنانے کے اصول پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ ان سے پیش کردہ حقیقی امور اور مطالبات کو جانچنے اور ان کے جلد از جلد ازالے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے عوامی فلاح و بہبود کی ترقی کے لئے ان کی مستقل کوششوں کو جاری رکھنے کی مزید تاکید کی۔

دریں اثنا، سیاسی کارکن گفتار احمد کی سربراہی میں راجوری سے ایک عوامی وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور روڈ نیٹ ورک کی مضبوطی، پانی اور بجلی کی فراہمی کو بڑھاوا دینے، تعلیم کی سہولیات کو بڑھاوا دینے، غیر خدمت گاوں، دیہی علاقوں میں بینک شاخوں کے افتتاح، قبائلی برادری کی بہتری کے مطالبات کا ایک میمورنڈم پیش کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ممبروں کے ذریعہ پیش کردہ تمام امور اور مطالبات کو غور سے سنا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details