جموں (جموں و کشمیر) :جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں ضلع کی خاتون ڈپٹی کمشنر اونی لواسا نے لوگوں بالخصوص جموں ضلع میں رہائش پذیر عوام سے کہا کہ وہ 10 دن کے اندر اندر بغیر لائسنس کے اسلحہ نزدیکی پولیس تھانے میں جمع کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہ کرنے والے افراد قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں۔
ڈپٹی کمشنر جموں کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق اسلحہ جمع کرنے کی ہدایت پہلے بھی کی گئی تھی، جن کے لائسنس-UIN NDAL پر اپ لوڈ نہیں کیے گئے تھے یا ایس ڈی ایم/تحصیلداروں کے ذریعہ جاری کیے گئے تھے یا کسی بھی وجہ سے تجدید (رینیو) نہیں کیے گئے تھے اور اب ضلع ترقیاتی کمشنر دفتر کی نوٹس میں آیا ہے کہ اسلحہ لائسنسز میں متذکرہ تضادات کے باوجود اب بھی بہت سے لوگوں نے اسلحہ جمع نہیں کیا ہے۔