اردو

urdu

ETV Bharat / state

Leaders Expelled From DAP آزاد نے پارٹی سے تین سینیئر رہنماؤں کو نکال دیا - ڈی اے پی جموں و کشمیر

ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے پارٹی سے تین سینیئر رہنماؤں کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث پانے پر پارٹی سے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔ ان لیڈران میں سابق نائب وزیر اعلی تارا چند ،ڈاکٹر منوہر لال اور بلوان سنگھ شامل ہیں۔DAP expelled Leaders from party

غلام نبی آزاد
GH NABI AZAD

By

Published : Dec 22, 2022, 9:12 PM IST

جموں: ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے بانی غلام نبی آزاد نے جمعرات کو پارٹی کے تین سینیئر رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔۔DAP expelled Leaders from party

ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے جنرل سکریٹری راجندر سنگھ چِب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پارٹی کے تین لیڈروں بشمول تارا چند، ڈاکٹر منوہر لال اور بلوان سنگھ کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث پانے کے بعد پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔Tara Chand Manohar Lal Expelled from DAP

آزاد نے پارٹی سے تین سینیئر رہنماؤں کو نکال دیا

سابق نائب وزیر اعلی تارا چند نے ڈی اے پی سے نکالے جانے کے بعد کہا کہ امکان ہے کہ وہ دوبارہ کانگریس میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پیدائشی طور پر کانگریسی ہے، اور اپنے کارکنوں سے مشاورت کرنے کے بعد کانگریس میں شمولیت اختیار واپس کریں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ غلام نبی آزاد کی قیادت والی ڈیموکریٹک آزاد پارٹی صرف سیکولر ووٹ کو تقسیم کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ تارا چند اور دو لیڈروں کو جمعرات کو ڈی اے پی نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث پانے پر پارٹی سے نکال دیا ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق یہ آزاد کی قیادت والی ڈی اے پی کو ایک سنگین دھچکا ہے جو کانگریس کے علاوہ دیگر جماعتوں کے لیڈروں کو جوڑنے میں ناکام رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Hanjura's Son Joins Azad's Party پی ڈی پی جنرل سکریٹری ہانجورہ کے بیٹے نے آزاد کی پارٹی میں شمولیت کی

واضح رہے کہ سابق ایم ایل اے سورنکوٹ چودھری محمد اکرم پہلے ہی آزاد کی قیادت والی ڈی اے پی سے خود کو الگ کر چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details