جموں: جمو ں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں منگل کے روز جل شکتی میں تعینات ڈیلی ویجروں نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اُن کی نوکریوں کو جلدازجلد مستقل کیا جائے۔ اطلاعات کے مطابق بی سی روڑ جموں میں منگل کے روز ڈیلی ویجروں کی ایک بڑی تعداد نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ پچھلے 133 دنوں سے وہ مسلسل احتجاج پر بیٹھے ہوئے لیکن انتظامیہ کی جانب سے اُن کی مانگوں کو پورا کرنے میں لیت ولعل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ Daily Wagers of Jal Shakti Protest in Jammu
یہ بھی پڑھیں: Daily Wagers Protest in Bandipora: اجرتیں واگزار نہ کرنے کے خلاف ڈیلی ویجرز کا خاموش احتجاج