اردو

urdu

ETV Bharat / state

چیف سکریٹری نے ویٹ لینڈ اتھارٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی - urdu news

بیان کے مطابق جموں و کشمیر میں کل 3754 آبی ذخائر موجود ہیں جن کو مختلف محکموں اور ایجنسیوں کے ذریعہ کنٹرول کیا جارہا ہے جن میں جنگلات، سول، وائلڈ لائف اور پانی کے تحفظ  کے ادارے شامل ہیں۔

چیف سکریٹری نے ویٹ لینڈ اتھارٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی
چیف سکریٹری نے ویٹ لینڈ اتھارٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی

By

Published : Apr 1, 2021, 9:01 AM IST

آبی پناہ گاہوں کے تحفظ اور انتظام کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے بدھ کے روز چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم نے جموں و کشمیر ویٹ لینڈ اتھارٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔


جموں و کشمیر انتظامیہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق محکمہ دیہی ترقی، رہائشی اور شہری ترقی، زراعت، جنگلات، ماحولیات، جل شکتی اور سیاحت کے انتظامی سیکرٹریوں کے علاوہ پرنسپل چیف کنزرویٹر جنگلات، ڈائریکٹر، محکمہ ماحولیات اور ریموٹ سینسنگ، سکریٹری، جموں و کشمیر پولیشن کنٹرول بورڈ اور ویٹ لینڈ اتھارٹی کے دیگر ممبران نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "چیف سکریٹری نے محکمہ جنگلات کو ہدایت کی کہ وہ دستاویزات اور جیو اسپیشل ڈیٹا بیس کی تیاری کے لئے مختلف آبی پناہ گاہوں کی پروفائلنگ کرے اور اس کے بعد ان کے نوٹیفکیشن کی سفارش ماحولیاتی تحفظ قانون 1986 کے تحت کرے۔


محکمہ سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ آبی وسائل کے پائیدار استعمال کے لئے تحفظ کے منصوبوں کی سفارش کرنے کے علاوہ، مطلع شدہ ویٹ لینڈ اور ان کے اثر و رسوخ کے علاقوں میں سرگرمیوں کے ضابطے کی حکمت عملی تیار کرے۔


بیان کے مطابق جموں و کشمیر میں کل 3754 آبی ذخائر موجود ہیں جن کو مختلف محکموں اور ایجنسیوں کے ذریعہ کنٹرول کیا جارہا ہے جن میں جنگلات، سول، وائلڈ لائف اور پانی کے تحفظ کے ادارے شامل ہیں۔
میٹنگ میں سبرامنیم نے وولر، ڈل، نگین، سنسار، مانسبل جھیلوں کے تحفظ کی ہدایت بھی جاری کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details