جموں:کرائم برانچ نے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں کے پرنسپل ڈاکٹر ششی سوڈان کے خلاف تاریخ پیدائش کے دستاویز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ آر پی سی 420، 465، 467، 468، 471، 120 بی اور 5(1)(d) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ الزام عاید کیا گیا ہے کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے پرنسپل ڈاکٹر ششی سوڈان نے جی ایم سی میں ایم بی بی ایس کورس میں داخلہ لینے کے لیے تاریخ پیدائش کے دستاویز میں چھیڑ چھاڑ کی ہے۔
چنی ہمت کی رہنے والی منو گپتا نے شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر ششی سوڈان نے جی ایم سی میں ایم بی بی ایس کورس میں داخلہ لینے کے لیے تاریخ پیدائش کے دستاویز میں چھیڑ چھاڑ کی ہے۔ وہ ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے اہل نہیں تھی جس کے لیے تاریخ پیدائش کے دستاویز میں اس کی عمر 8 اپریل 1965 ظاہر کرنے کے لیے چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی جب وہ 1981 میں اہل نہیں تھی۔