اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sarpanch Booked in fake Certificate row: جعلی سند پر الیکشن میں حصہ لینے کا معاملہ، سرپنچ کے خلاف مقدمہ درج

کرائم برانچ جموں Crime Branch Jammu کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی تھی جس میں درخواست گزار نے دعویٰ کیا تھا کہ سرپنچ سنتوش کماری ساکنہ بھجنوا، راجوری نے انتخاب میں جعلی سند پر حصہ لیکر Fake Reservation Category Certificate الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ، انکے مطابق، وہ کسی بھی ریزو کیٹگری سے تعلق نہیں رکھتی۔

Fake Certificate Row, Sarpanch Booked: جعلی سند پر الیکشن میں حصہ لینے کا معاملہ، سرپنچ کے خلاف مقدمہ درج
Fake Certificate Row, Sarpanch Booked: جعلی سند پر الیکشن میں حصہ لینے کا معاملہ، سرپنچ کے خلاف مقدمہ درج

By

Published : Dec 8, 2021, 4:34 PM IST

Updated : Dec 8, 2021, 4:51 PM IST

کرائم برانچ جموں نے پنچایت الیکشن میں جعلی کٹیگری سرٹیفکیٹ (Fake Reservation Category Certificate) پیش کرنے پر سرپنچ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

کرائم برانچ جموں کے مطابق سرپنچ سنتوش کماری زوجہ بدھی چند سمیت کچھ آفیشلز - جنہوں نے مبینہ طور سرپنچ کو جعلی سند حاصل کرنے میں مدد کی ہے - کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

جوگندر سنگھ ولدکستوری لال ساکن بھجنوا کی جانب سے دائر کردہ تحریری شکایت کرائم برانچ جموں کو موصول ہوئی تھی جس میں درخواست گزار نے کہا تھا کہ اس کی زوجہ شیتل کور نے ایک ریزرو زمرہ (ایس سی) حلقہ میں بطور سرپنچ امیدوار سنتوش کماری دختر بیدھی چند ساکن بھجنوا کے خلاف انتخاب میں حصہ لیا تھا جو وہ ہار گئی تھی۔

مزید پڑھیں:جعلی اسناد جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

درخواست گزار نے الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ سنتوش کماری نے جعلی ایس سی زمرہ کی سرٹیفکیٹ (Fake Reservation Category Certificate) کی بنیاد پر سرپنچ کے انتخابات میں فتح حاصل کی جبکہ ریونیو ریکارڈ کے مطابق اس کے شوہر اور والدین کا تعلق راجپوت برادری سے ہے۔

شکایت موصول ہونے کے بعد کرائم برانچ Crime Branch Jammuنے ابتدائی تحقیق کے دوران درخواست گزار کے الزامات کو درست پایا اور کرائم برانچ کی ابتدائی تحقیق کے مطابق کماری نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ آفیشلز کی مدد سے ریزور کیٹگری سند حاصل کی تھی۔

کرائم برانچ جموں Crime Branch Jammuنے سرپنچ سمیت دیگر افراد کے خلاف ابتدائی تفتیش کے بعد ایک مقدمہ دائر کرکے مزید تحقیقات شروع کر ہے۔

Last Updated : Dec 8, 2021, 4:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details