جموں: جموں وکشمیر بی جے پی صدر رویندر رینا نے منگل کے روز کہا کہ جموں وکشمیر پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد روہنگیائی پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ایجنسیوں نے اس حوالے سے ایک لمبی لسٹ تیار کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بھاجپا صدر رویندر رینا نے کہا کہ کچھ سماج دشمن عناصر جموں وکشمیر کے پر امن حالات کو خراب کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں جن کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی ایجنسیوں کو ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ سماج دشمن عناصر امن ، خوشحالی اور بھائی چارے میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرر ہے ہیں جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ان کے خلاف کارروائی شروع کی ۔
ان کے مطابق سکیورٹی ایجنسیوں نے ایسے سماج دشمن عناصر کی ایک لمبی لسٹ بنائی ہے جو امن و امان میں خلل ڈالنے کی سازش رچا رہے ہیں۔رویندر رینا نے مزید بتایا کہ جو کوئی بھی امن و امان میں بگاڑ پیدا کرنے کی سعی کرئے گی ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
مزید پڑھیں: