بی جے پی کے اچھے دنوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے سی پی آئی ایم لیڈر محمد یوسف تاریگامی CPIM leader Mohammed Yousuf Tarigami نے کہا کہ ملک بھر میں محنت کش کسان فاقہ کشی کے شکار ہیں اور حکومت کی ناکامیوں Government Failure کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔
Yousuf Tarigami Slams Modi Government: 'حکومت کے پاس راحت دینے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے' انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر انتظامیہ اب 'روشنی ایکٹ' Roshni Act کی آڑ میں لوگوں کو بے گھر کر رہی ہے اور مرکزی حکومت صرف زبان سے ہی کام چلا رہی ہے۔
سی پی آئی ایم لیڈر محمد یوسف تاریگامی CPIM leader Yousuf Tarigami نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ لوگوں کی مدد کرے نا کہ ان کو گھروں سے بے دخل کرے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر انتظامیہ Jammu and Kashmir Administration پولیس کی مدد سے لوگوں کو بے گھر کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:World Human Rights Day: انسانی حقوق کے عالمی دن پر سینیئر رہنما محمد یوسف تاریگامی سے خاص کفتگو
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کو عوام کے مفاد کے لئے کام کرنا چاہئے۔