جموں:کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے سینئر لیڈر ایم وائی تاریگامی نے جموں کشمیر میں انتخابات منعقد نہ کرانے پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’جموں و کشمیر میں جمہوری طرز کی حکومت وقت کی اشد ضرورت ہے۔ جموں کشمیر میں 2018 سے گورنر راج نافذ العمل ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی یہاں انتخابات کرانے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔ اگر جلد اور شفاف طریقے پر یہاں انتخابات منعقد نہ کیے گئے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے جس سے نہ صرف خطہ جموں و کشمیر بلکہ پورا ملک اثرا انداز ہوگا۔‘‘ CPIM Leader M Y Tarigami on JK Assembly Election
تاریگامی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو راست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کے حوالہ سے بالکل بھی موڑ میں نہیں ہے، نہ وہ اس جانب سنجیدہ ہے۔‘‘ انہوں نے بی جے پی کی (کشمیر کے حوالہ سے) پالیسیز کی سبھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی نے 5اگست 2019سے لیکر آج تک اپنی مرضے کے مطابق فیصلے لیے، ریاست کی نیم خود مختاری چھن لی، اس کی تقسیم کرکے دو حصے کر دئے۔ اپنی مرضی کے مطابق اپنے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے حد بندی کی گئی۔ غیر مقامیوں کو حق رائے دیہی کا حق۔ ان سب کے باوجود بھارتیہ جنتا پارٹی کا جموں و کشمیر میں الیکشن منعقد کرانے کا کوئی ارادہ نہیں۔‘‘CPIM Leader M Y Tarigami on Kashmir Election