رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ وہیں پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کورونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کووڈ کے پیش نظر ویکسینشین کے نظام میں بھی تیزی لائی جارہی ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا حالت روزہ میں کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگوا سکتے ہیں؟
اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جموں کے مفتی محمد آصف سے بات چیت کی۔
انہوں نے کہا 'روزہ کے دوران ٹیکہ لگوا سکتے ہیں۔ اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ جس طرح عام انجکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے ویسے ہی کورونا ویکسین کے ٹیکہ سے بھی روزہ نہیں ٹوٹے گا'۔