اردو

urdu

ETV Bharat / state

خطہ جموں میں سینٹائز مہم

جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے خطہ میں سینٹائز مہم چلائی جا رہی ہے۔میونسپل کاررپوریشن جموں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر یہ مہم شروع کی ہے۔

خطہ جموں میں سینٹائز مہم
خطہ جموں میں سینٹائز مہم

By

Published : Mar 27, 2020, 2:29 PM IST

وائرس کے خلاف مہم تیز کرتے ہوئے اس کے لیے درکار جدید ٹیکنالوجی آلات کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

خطہ جموں میں سینٹائز مہم

جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر چندر موہن گپتا نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے متحرک ہو گئی ہے اور محکمہ کے اہلکاروں کو پہلے سے ہدایات جاری کی گےی تھی کہ وہ سرگرم رہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کے 75 وارڈز کے لیے الگ الگ پمپز خرید لیے گئے ہیں اور ہر وارڈ میں اسپرے کیا جا رہا ہے۔ مین بازار کے لیے مزید 10 پٹرول کے پمپس لیے گئے ہیں تاکہ علاقے کو سینٹائز کیا جاسکے۔

موہن گپتا نے کہا کہ سینٹائز مہم کے تحت ضلع کے سرکاری دفاتر، ہسپتالوں، سڑکوں، گلیوں اور دیگر نجی و سرکاری اداروں میں اسپرے کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین نے کہا کہ صفائی ملازمین کے لیے بھی تمام تر سہولیات دستیاب رکھی گئی ہیں۔ انہیں ماسک، سینٹائزر، گلوئز، جوتوں کے علاوہ ضروریات کی چیزیں فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ آسانی سے کام کر سکیں۔

انہوں نے کہا فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے اور جہاں جہاں بھی کچھ کمی رہے گی وہاں آنے والے دنوں میں پورا کریں گے۔

چیئرمین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کی جانب سے جاری ایڈوائزیوں پر عمل کریں اور اس مہلک بیماری کی زنجیر کو توڈنے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔

وہیں میونسپل کمشنر، جی ایم سی این وی لواسہ نے بتایا کہ ضلع کے تمام علاقوں کو سینٹائز کیا گیا ہے اور اس کے لیے درکار جدید ٹیکنالوجی کے پمپز خریدے گئے ہیں۔

این وی لواسہ نے بتایا کہ محکمہ کے اہلکار اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں۔پورے شہر میں مہم چلائی جا رہی ہے، تاہم قرنطینہ مراکز اور ہسپتالوں میں ترجیع بنیادوں پر اسپرے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ انہیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور اس بیماری کی چین کو ختم کرنے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہے، تاہم اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے پیش نظر پورے علاقے میں سخت ترین پابندیاں عائد ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details