اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا: جموں و کشمیر میں دو متاثرین کی موت

گزشتہ ہفتے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والی 65 سالہ خاتون کی سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں موت ہوئی تھی، تاہم آج ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

کورونا نے ایک اور جان لے لی
کورونا نے ایک اور جان لے لی

By

Published : May 25, 2020, 12:16 PM IST

Updated : May 25, 2020, 1:27 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 22 مئی کو ضلع کے بوگام علاقے سے تعلق رکھنے والی 65 سالہ ایک خاتون کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، جس کے ایک دن بعد ان کی موت واقع ہوئی تھی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ادھر آج صبح جموں میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص کی موت ہوئی ہے اور اس طرح سے جموں و کشمیر میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23ہو گئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ٹروکوتا نگر جموں علاقے سے تعلق رکھنے والی 63 سال وکیل کی موت کے ساتھ جموں و کشمیر میں اب تک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 20 کا تعلق کشمیر سے جبکہ 3 جموں کے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چند روز قبل وکیل کو صدر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں آیسولیشن میں رکھا گیا تھا۔ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا اور آج ان کی موت ہوگئی ہے

گزشتہ روز جموں و کشمیر میں کورونا کے 52 نئے مثبت کیسز پائے گئے اور اس طرح سے اس یونین ٹریٹری میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1621 ہو گئی ہے۔

ان 52 مثبت کیسز میں جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر کے مشیر کی اہلیہ اور فرزند بھی شامل ہیں۔ دونوں گزشتہ روز دہلی سے جموں وارد ہوئے تھے۔

اس یونین ٹریٹری میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1621 ہو چُکی ہے اور جن میں سے 791 سرگرم ہیں اور 809 رو بہ صحت ہو گئے ہیں

Last Updated : May 25, 2020, 1:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details