لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جوابی کارروائی میں پاکستان کے چھ فوجی اور متعدد شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اس فائرنگ میں درجنوں شہریوں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی علاقہ ٹنگڈار (کپوارہ) میں بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس میں دو بھارتی جوان اور ایک شہری ہلاک اور تین دیگر شہری زخمی ہوگئے تھے۔ یہ شیلنگ سنیچر رات کو شروع ہوئی تھی اور صبح چھ بجے تک جاری رہی۔
اے این آئی کے مطابق بھارتی فوج نے شدید جوابی کارروائی کرکے شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ اس حملے میں پاکستانی فوج کے چار سے پانچ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوج نے انکے علاقوں میں بلاشتعال گولہ باری کی جس میں ایک فوجی اور چھ شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔