جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں عالمی وبا Coronavirus Cases in Jammuکورونا وائرس کے یومیہ مثبت کیسز لگاتار بڑھ رہے ہیں، جمعرات کے روز انتظامیہ نے جموں میں جموں ہاٹ کے نزدیک دو شاپنگ مالز کو اُس وقت مقفل کیا 2 Shopping malls Closed after 18 Tested Positiveجب وہاں 18 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی۔
ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر دونوں شاپنگ مالز کو احتیاطی طور بند کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرین کے رابطے میں آنے والے افراد کی تلاش شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے جموں صوبے میں ٹیسٹنگ کا عمل تیز کیا ہے Corona Testing in Jammuتاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ معلوم ہوا ہے کہ جموں ضلع میں جمعرات دوپہر تک 130 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی۔