جموں میں 14 سال بعد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی اور آج بھی مسلسل گرمی کے سبب لوگ ندی نالوں میں نہانے میں مصروف ہیں۔
تو وہیں لوگوں کا الزام ہے کہ شدید گرمی کے درمیان بجلی کی قلت سے انہیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
جموں میں مسلسل درجہ حرارت میں اضافہ محکمہ موسمیات کے مطابق کل دوپہر 1:30 بجے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم شام ساڑھے 5 بجے تک یہ دن کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی حیثیت سے 45.8 ڈگری سیلسیس تک جا پہنچا، جو اس موسم (گرما) کا سب سے گرم دن رہا۔
تاہم انہوں نے کہا کہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس تھا۔ جون مہینے میں جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.5 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
جموں کے رنبیر کینال پر مختلف مقامات پر سینکڑوں کی تعداد میں خواتین، بچے اور نوجوان پانی میں دن بھر نہاتے نظر آئے۔