رسوئی گیس کی قیمتوں Cooking Gas Price Hike میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عام صارفین شدید پریشان ہیں جبکہ گزشتہ کئی عرصہ سے ان گیسوں کی سبسڈی بھی صارفین کے بینک کھاتوں میں نہیں آرہی ہے ۔
رسوئی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ، صارفین پریشان صارفین نے بی جے پی کی مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رسوئی گیس سلنڈر بی پی ایل زمرے کے لوگوں کو دینے کے بعد تیل خاکی کی سپلائی بند کر دی گئی اور اب گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ان کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔
جموں شہر کے صارفین نے ای ٹی وی بہارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک برس سے گیس سلنڈر کی سبسڈی ان کے بینک کھاتوں میں نہیں آرہی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بھاجپا کی مودی حکومت نے لوگوں کو راحت پہنچانے کے بجائے ان کو مصیبت میں مبتلا کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : LPG Commercial Cylinder Rate Hike: کمرشیل ایل پی جی سلینڈر 100 روپے مہنگا
صارفین جو کہ گیس ڈیپو پر سیلنڈرز ریفل کرنے آئے تھے نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت نے غریبوں کو گیس سلنڈر فراہم کر کے تیل خاکی کی سپلائی بند کر دی جس کے بعد غریب لوگوں کے پاس گیس کے علاوہ کوئی متبادل موجود نہیں ہے اور اب گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ سبسڈی بھی بینک کھاتوں میں منتقل نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ گیس کی قیمتوں پر روک لگانے کے ساتھ ساتھ سبسڈی صارفین کے کھاتوں میں منتقل کی جائے ۔