اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں: نئے موٹر ویہیکل ایکٹ کے خلاف کانگریس کا مظاہرہ - جموں میں بی جے پی کی پالیسی

جموں میں بی جے پی کی پالیسیوں کے خلاف یوتھ کانگریس کے کارکنوں کا احتجاج۔

جموں: نئے موٹر ویہیکل ایکٹ کے خلاف کانگریس کا مظاہرہ

By

Published : Sep 26, 2019, 5:26 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 2:49 AM IST

ریاست جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے نروال ٹرانسپورٹ دفتر کے باہر آج یوتھ کانگریس نے نئے موٹر ویہیکل ایکٹ جو کہ یکم ستمبر سے نافذ کیا گیا ہے،اس ایکٹ کے تحت کثیر تعداد میں لوگوں کے چالان کاٹے جا رہے ہیں۔

جموں: نئے موٹر ویہیکل ایکٹ کے خلاف کانگریس کا مظاہرہ

یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے نریندر مودی کا پتلہ نذر آتش کیا اور بی جے پی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی ۔

کانگریس کے ریاستی یوتھ صدر ادیو سنگھ چب نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ''مودی سرکار جب بے روزگاری کو روکنے میں ناکام رہی تو اب انہوں نے نئے ٹریفک قوانین کو لاگو کرنے سے وصولی کا کام شروع کیا ہے جو سراسر غلط ہے۔ ہم سرکار سے اپیل کرتے ہیں کہ جموں و کشمیر میں ان ٹریفک قوانین کو لاگو نہ کیا جائے جس سے عام لوگوں کو راحت ملے''۔

واضح رہے کہ نئے قانون کے پیش نظر، جرمانے کی رقم میں بھی زبردست اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ اس دوران ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کو توڑنے والے درجنوں لوگوں کے چالان کاٹے ہیں۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 2:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details