اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cong Leader on Derogatory Remarks Against Prophet: معطلی سے کچھ نہیں ہوگا، سخت کارروائی ہونی جاہیے، عبدالمجید وانی

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر عبدالمجید وانی نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے نُپور شرما اور نوین جندل کو برخاست کرنے سے کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف سخت کارروائی ہونے چاہیے، تاکہ ملک میں آپسی بھائی چارے کو ٹھیس نہ پہنچے۔ Cong Leader on Derogatory Remarks Against Prophet

congress-senior-leader-and-former-minister-abdul-majeed-wani-condemned-the-remarks-of-bjp-ex-spokesperson-against-prophet
معطلی سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ ان کے خلاف سخت کارروائی ہونے جاہیے، عبدالمجید وانی

By

Published : Jun 8, 2022, 10:24 PM IST

جموں:مرکز میں برسراقتدار بی جے پی کی سابق ترجمان اور دہلی میڈیا انچارج کے ذریعے حضور کریمﷺ کی اہانت کے معاملے میں جہاں پوری دنیا، بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج درج کرا رہی ہے تو وہیں جموں کشمیر میں بھی اب اس کے خلاف کھلے طور پر آواز اٹھنے لگی ہے۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر اور سابق وزیر عبدالمجید وانی نے نُپور شرما اور نوین جندل کے خلاف سخت سے سخت سزا کی مانگ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو اسلامی ممالک اور ملک کے مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہیے۔ Cong Leader on Prophet's Derogatory Remarks

معطلی سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ ان کے خلاف سخت کارروائی ہونے جاہیے، عبدالمجید وانی
عبدالمجید وانی نے کہا کہ بی جے پی نے محض اپنی شرمندگی دور کرنے کے لیے بیرونی ممالک کے دباؤ میں اپنے ترجمان کو ہٹایا۔ ترجمانوں کو ہٹا کر بی جے پی اپنے جرائم کی پردہ پوشی کرنے کے لیے اپنا رنگ بدل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں بی جے پی کے سابق ترجمان اور رہنما کے ذریعے جو بیان ٹی وی مباحثے میں دیے گئے ہیں، وہ قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن نبیﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا ہے۔ ان دنوں کو پارٹی سے برخاست کرنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ وزیراعظم نریندر مودی کو معافی مانگنی چاہیے اور ان دونوں کو فی الوقت گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دونوں رہنماؤں نے عالم اسلام کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے اس لیے انہیں جلد ازا جلد گرفتار کیا جائے۔

مزید پڑھیں:


کانفریس رہنما نے مزید کہا کہ بی جے پی اپنے اقدامات سے ملک کی عزت کو ٹھیس پہنچایا ہے۔ بہت سے ممالک بھارت کے سفیروں کو بلا کر ایڈوائزری جاری کر رہے ہیں جسے ہمارے ملکی مفاد کو خطرہ لاحق ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details