جموں میں کانگریس کے کارکنان نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج زور دار احتجاج کیا۔مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈر رمن بھلہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ ایک برس کے اندر قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔