جموں کشمیر کے شہر جموں میں آج بارشوں کی وجہ سے متعدد مقامات پر لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہوا جبکہ کچھ مکانات کو نقصان بھی پہنچا۔ کانگریس کے سئنر رہنما و نائب صدر کانگریس جموں و کشمیر رمن بلا نے ان علاقوں کا دورہ کیا۔
رمن بلا نے ای ٹی وی بہارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'سرکار کہیں پر موجود نہیں ہے۔ سرکاری افسران کہیں نظر نہیں آ رہیے ہیں۔ مان سون سے پہلے ہی ڈرینیج سسٹم کو ٹھیک کیا جاتا ہے لیکن انتظامیہ کے جموں شہر کو سمارٹ سٹی بنانے کے کھوکھلے دعوؤں کی پول کھل گئی جہاں تھوڑی سی بارش سے جموں شہر میں پانی جمع ہو گیا'۔