اردو

urdu

ETV Bharat / state

Manoj Sinha On POJK پی او کے سے بے گھر لوگوں کی کالونیوں کو ریگولرائز کیا جائے گا ، منوج سنہا - پی او جے کے مہاجرین جموں

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ پاکستان زیر قبضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے اور کوئی بھی طاقت اسے زیادہ دیر تک بھارت سے دور نہیں رکھ سکتی۔

منوج سنہا
manoj sinha

By

Published : Mar 6, 2023, 5:10 PM IST

پی او کے سے بے گھر لوگوں کی کالونیوں کو ریگولرائز کیا جائے گا ، منوج سنہا

جموں: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ پاکستان زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی غیر قانونی کالونی کو باقاعدہ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان زیر قبضہ جموں کشمیر بھون بہت جلد بنایا جائے گا جس کے لئے زمین کی نشاندہی کی گئی ہے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو جموں میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ان لوگوں نے کافی درد جھیلا، ملک کے وزیر اعظم نے ان کی تکلیف کو سمجھا‘۔ انہوں نے کہا کہ جو ہماری اسکیمیں ہیں ان کے تحت ان کے بچوں اور بچیوں کو انٹراپرنیر بنایا جائے گا اور انہیں باقی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی جو ملک کے باقی لوگوں کو فراہم کی جاتی ہیں۔

منوج سنہا نے کہا کہ ان کے لئے ایک پی او جے کے بھون بنایا جائے گا جس کے لئے صوبائی کمشنر نے زمین کی نشاندہی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگ جہاں ان کی رہائش ہے جس کو غیر قانونی کالونی کہتے ہیں، کو باقاعدہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان زیر قبضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے اور زمین کی کوئی طاقت اسے زیادہ دیر تک بھارت سے دور نہیں رکھ سکتی۔ انہوں نے خواتین اور نوجوانوں سمیت تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایک مضبوط بھارت اور متحرک بھارت کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ جموں میں رہ رہے پی او کے کے لوگ حکومت کی ہر اسکیم سے فائدہ اٹھائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں صنعتوں کے لیے 13000 کروڑ روپے کا کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے اور مزید کا کام شروع ہو رہا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details