اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں میں سردی و دھند کی لہر سے عوام پریشان - مسافروں کو سخت سردی

جہاں ملک کے شمالی علاقوں میں سردی شباب پر پہنچ چکی ہیں وہی جموں میں سردی کی شدت نے گزشتہ کئی برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

جموں میں سردی و دھند کی لہر سے عوام پریشان
جموں میں سردی و دھند کی لہر سے عوام پریشان

By

Published : Dec 31, 2019, 8:31 PM IST

جموں میں پیر کی صبح درجہ حرارت دو اعشاریہ چھ اور رات میں دو اعشاریہ نو ریکارڈ کیا گیا۔ سردی میں شدت آنے کے ساتھ ہی دھند میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔

جموں میں سردی و دھند کی لہر سے عوام پریشان

دھند میں شدت سے حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ہوائی اور زمینی ٹریفک متاثر ہوا ہے۔ دھند کی وجہ سے مسافروں کو سخت سردی میں کئی کئی گھنٹے اپنی مطلوبہ ٹرینوں کا انتظار کرنا پڑتا ہیں ۔

جموں میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس سال دھند کے نتیجے میں حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے روڈ ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہوا ہیں۔

دھند اور سردی کی وجہ سے جموں میں کاروبار پر بھی اثر پڑا ہے، جگہ جگہ پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وہی اس شدید سردی کی شدت کا مقابلہ کرنے کیلئے جموں شہر میں جگہ جگہ پر لوگوں نے سڑکوں پر آگ جلا رکھی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details