نمائندے کے مطابق جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) ہردیش کمار نے بدھ کو جموں کے راج بھون میں لفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔
چیف الیکٹرول افسر کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات - RajBhawan
مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل افسر ہردیش کمار نے جموں میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقات کی۔
![چیف الیکٹرول افسر کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات LG murmu](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6799255-thumbnail-3x2-lgmurmu.jpg)
Ashrafچیف الیکٹورل افسر لیفٹینٹ گورنر سے ملاقی
اس موقع پر انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو مرکزی زیرانتظام خطہ جموں کشمیر میں انتخابی کمیشن کی سرگرمیوں اور رائے دہندگان میں انتخابات سے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے کئے جا رہے اقدامات کی جانکاری دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سی ای او پر زور دیا کہ وہ رائے دہندگان کو ووٹ کی اہمیت سے روشناس کرائے۔انہوں نے کہا کہ زمینی سطح پر جمہوری عمل کو مستحکم کرنے کیلئے اہل ووٹروں کے اندراج میں بھی اضافہ کیا جانا چاہیے۔ وہیں انہوں نے تمام لازمی معلومات عوامی دائرے میں دستیاب رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔