جموں : جموں و کشمیر چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار نے آج ہند نواز سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی جس میں علاقائی جماعتوں کے ساتھ ساتھ قومی سطح کی سیاسی جماعتوں کے نمائندے حصہ لیں گے جن میں نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں نے پہلے ہی فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ All party Meeting in Jammu
ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں ووٹنگ لسٹ میں غیر مقامی باشندوں کے ناموں کے اندارج سے متعلق متعدد پہلؤوں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ غیر مقامی باشندوں کو جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ حقوق دینے کے تنازعہ پر یونین ٹریٹری کے چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار سنگھ نے آج جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ طلب کی ہے، یہ میٹنگ جموں ضلع کے نرواچن بھون میں پیر کو منعقد ہوگی، جس میں نیشنل کانفرنس، بی جے پی، پی ڈی پی، کانگرس اور پیپلز کانفرنس کو شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ Meeting on Inclusion of non locals