جموں: جموں و کشمیر کے اکثر علاقوں میں جاری شدید بارش کی وجہ سے دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافے کے بعد حکام نے الرٹ جاری کر کے لوگوں کو ہوشیار رہنے کو کہا ہے جبکہ اکھنور میں دریا کے قریبی علاقوں میں بھاڑ جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق چناب کے پانی کی سطح، خطرے کے نشان کی سطح پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں صوبے میں رات بھر ہونے والی بارش کی وجہ سے چناب کو پانی فراہم کرنے والی تمام ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔
Chenab, Tawi Flow Near Danger Mark: دریائے چناب اور توی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب
جموں شہر سے بہنے والی توی ندی میں بھی پانی کی سطح آہستہ آہستہ بلند ہوتی جارہی ہے جبکہ انتظامیہ نے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔Chenab, Tawi flow near danger mark
دریائے چناب او ر توی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب
انہوں نے مزید کہا کہ صبح 8 بجکر 15 منٹ پر دریائے چناب میں پانی کی سطح 32 فٹ تھی جو صبح 9 بجکر 15 منٹ پر بڑھ کر 35 فٹ ہوگئی۔ اہلکار نے مزید بتایا کہ دریا میں پانی کی سطح کا الرٹ نشان 32 فٹ ہے جبکہ 35 فٹ خطرے کا نشان ہے، جس پر دریا اس وقت بہہ رہا ہے۔دوسری جانب جموں شہر سے بہنے والی توی ندی میں بھی پانی کی سطح آہستہ آہستہ بلند ہوتی جارہی ہے جبکہ انتظامیہ نے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں