اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیرون ممالک میں پھنسے کشمیری شہریوں کو واپس لانے کی یقین دہانی‎‎ - مرکزی وزارت داخلہ

مرکزی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو بیرونِ ملک درماندہ جموں و کشمیر کے شہریوں کو واپس لانے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔

درماندہ کشمیریوں کو واپس لانے کی یقین دہانی‎‎
درماندہ کشمیریوں کو واپس لانے کی یقین دہانی‎‎

By

Published : May 29, 2020, 3:39 PM IST

مرکزی وزارت برائے امور خارجہ نے جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری بی وی آر سبرامنیم کی دبئی، اِیران اور عمان میں درماندہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ترجیحی بنیاد پر واپس لانے کی درخواست پر غور کرتے ہوئے آزمائشی طور پر 02 جون 2020ء کو مسقط سے سرینگر کے لیے ہوائی پرواز کا بندو بست کیا ہے۔

مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ ''ایران میں فی الوقت جموں و کشمیر کے 24 درماندہ مسافروں کی جلد واپسی کے لئے اِقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔''

مرکزی وزارت کے ایک بیان کے مطابق مرکزی وزارت نے پہلے ہی دبئی سے سرینگر کے لیے ہوائی پرواز کا انتظام کر کے دبئی میں درماندہ 155 مسافروں بشمول چار نوزائید بچوں کو واپس لایا ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت نے ایران سے مسافروں اور طلبا کو واپس لانے کا بھی اِنتظام کیا ہے۔

مرکزی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو بیرونِ ممالک میں درماندہ جموں و کشمیر کے شہریوں کو واپس لانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر چیف سیکریٹری نے وَندے بھارت مشن کے تحت عمان، ایران، دبئی میں درماندہ شہریوں کو واپس لانے کی درخواست کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details